|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2025

تربت:  تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع پر تعمیراتی کام جاری، ڈپٹی کمشنر کیچ کا دورہ، تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڈیچ نے پیر کو سائٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایئرپورٹ کے منیجر اور اے ایس ایف کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں تعمیراتی مراحل اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کاجاری کام پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تربت ایئرپورٹ کی توسیع سے نہ صرف مکران ڈویڑن کے عوام کو اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ملک سفر کے دوران بھی جدید اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے اس منصوبے کو علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

توسیعی منصوبے کی تکمیل سے تربت ایئرپورٹ کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اور اس سے تجارتی و سفری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر اور اے ایس ایف حکام نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے ایئرپورٹ کی توسیعی کام کے بارے میں گفتگو کرکے سائٹ کے دورہ کی دعوت دی تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *