|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

آگاہ کیے جانے کے باوجود مسلہ جوں کا توں ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے کوچہ شیر علی جوائنٹ روڈ کوئٹہ کا ٹیوب ویل گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی مکمل بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،علاقہ مکینوں کے مطابق ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے بار بار صورتحال سے آگاہ کیے جانے کے باوجود واسا حکام کی جانب سے مسلے کا نوٹس نہیں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسط
میں واقع ہونے کے باوجود علاقے کو پانی کی عدم فراہمی انتہائی افسوسناک امر ہے۔علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت اور واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلے کا فوری نوٹس لیا اور ٹیوب ویل فوری ٹھیک کراکے پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *