|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

کوئٹہ:  بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگونے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اگر بھارت نے آبی جارحیت کے تحت پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس سے دو طرفہ کشیدگی میں مزید تناو آئے گا

اور یہ اقدام براہ راست اعلان جنگ تصور کیا جائے گا ،ہم ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہیں اور ہماری پالیسی امن پر مبنی ہے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت کی جانب سے معطل کرنے کا اعلان نہ صرف قانونی طور پر ناقابل قبول ہے بلکہ اس سے بھارت کے جارحانہ عزائم بھی آشکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی قومی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریگا پاکستان کی سالمیت، قومی وقار اور وسائل کے تحفظ کے لئے پوری قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے میرضیا اللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین امن،

وقار اور حب الوطنی کی علامت ہے اور یہاں کے عوام ہر اس اقدام کے ساتھ ہیں جو ملک کی بقا، سالمیت اور استحکام کے لئے کیا جائے،ملکی وقار اورسلامتی کے لئے اتحاد، برداشت اور سیاسی بلوغت کو فروغ دینا ہوگا۔ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا موقف قومی امنگوں کا عکاس ہے بلوچستان کی عوام اپنے افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ شانہ کھڑی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *