|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

لورالائی: کلی چنجان ضلع لورالائی میں لیویز تھانہ کی بندش سے متعلق عوامی شکایت پر وزیراعلی شکایت سیل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے کی بحالی ممکن بنا دی

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل کلی چنجان میں لیویز تھانہ کو بند کر کے عملہ دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا جس کے باعث علاقے کے عوام میں عدم تحفظ پایا جاررہا تھا

عوامی حلقوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ تھانے کی بندش کے بعد چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور مقامی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں شکایت میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلی چنجان کا علاقہ حساس نوعیت کا حامل ہے، جو زیارت، قلعہ سیف اللہ اور پشین کی سرحدوں سے متصل ہے جہاں سے جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا کر جرائم میں ملوث ہو رہے تھے

عوام کی جانب سے براہ راست وزیراعلی بلوچستان کے شکایت سیل سے رجوع کیا گیا شکایت موصول ہونے کے بعد وزیراعلی شکایت سیل نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کلی چنجان میں لیویز تھانے کو بحال کر دیا گیا اور عملے کی نئی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی

مقامی قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شکایت سیل کی بروقت کارروائی سے علاقے میں دوبارہ امن قائم ہو گیا ہے

اور عوام نے سکون کا سانس لیا ہے علاقے میں اب لیویز فورس کی مستقل موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مثر طور پر خاتمہ کیا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *