|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

کوئٹہ:  سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کوئٹہ کے علاقے تھانہ ہنہ کے ایریا میں ملنے والی نامعلوم شخص کی نعش کا معاملہ حل کردیا۔

پولیس کے مطابق دو اور تین اپریل کی شب تھانہ ہنہ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی دوران تفتیش مقتول کا نام محمود اچکزئی معلوم ہوا

جسے نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس افسران کے حکم پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی اسپیشل ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پرکام کرکے بلائنڈمرڈر کیس کو ٹریس کیا اور دو ملزمان جاوید اسحاق زئی اور عمر خلجی کو گرفتار کیا جبکہ ملزم جاوید سے آلہ قتل 9ایم ایم پسٹل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *