|

وقتِ اشاعت :   16 hours پہلے

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نصیرآباد میں ہندو تاجر کے اغواء کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت مغوی تاجر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور جلد مثبت پیشرفت متوقع ہے انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

شاہد رند نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *