|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی کے دوران  ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے درخشاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ایک دہشت گرد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے اس کارروائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ پاکستان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو عملی جامہ پہنانا تھا، جو کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *