کابل : افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے اعلان کیا ہے کہ چاہ بہار بندرگاہ کو زیادہ بہتر انداز میں استعمال میں لانے کیلئے تین ملکی اتحاد افغانستان ، ایران اور بھارت معاہدے پر جلد دستخط کریں گے، افغان وزیر خارجہ ملک کے نئے نائب وزیر خارجہ کو متعارف کراتے وقت یہ اعلان کیا کہ سہ ملکی معاہدہ بہت جلد چاہ بہار کی بندرگاہ کو فعال بنائے گا، ایک افغان نائب وزیر نے حال ہی میں چاہ بہار بندر گاہ کا دورہ کیاتھا، اس معاہدے کی رو سے خطے میں تجارت کو زبردست فروغ ملے گا، آج کل افغانستان تجارت کیلئے کراچی کی بندرگاہ کو استعمال کر رہا ہے، اور کابل کی حکومت کراچی کا نعم البدل تلاش کررہی ہے ۔