کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ایجوکیشن الائنس کے نمائندہ وفد نے یہاں ملاقات کی ملاقات میں صوبائی وزراء نور محمد دمڑ ، میر شعیب احمد نوشیروانی ، بخت محمد کاکڑ ، سینیٹر شاہ زیب درانی سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر، اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن صالح بلوچ سمیت اساتذہ کے مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے معمار ہیں تعلیم کے محکمے میں اصلاحات ناگزیر ہیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں اصلاحاتی عمل کے ذریعے صوبائی خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی میدان میں سکالرشپ کی فراہمی کا صوبائی منصوبہ بھی میرٹ کو فروغ دینا ہے اور بلوچستان بورڈ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اساتذہ سے تجاویز لی جائیں گی
انہوں نے کہا کہ اساتذہ میرے دل کے بہت قریب ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہیں وزیراعلیٰ نے اساتذہ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی وفد میں شامل اساتذہ نے وزیراعلیٰ کے تعلیم کے شعبے کے لیے خصوصی اقدامات کو سراہا۔
Leave a Reply