|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کیچ :بلوچستان کے ضلع کیچ بلیدہ میں ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ تربت روڈ پر میسکین کے مقام پرٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دوخواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا

جب ایک گاڑی جو بلیدہ کوشک کے رہائشیوں کو لے کر جا رہی تھی بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *