|

وقتِ اشاعت :   19 hours پہلے

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی خضدارکے ضلعی آرگنائزر منیراحمد زہری کی زیر صدارت ضلع خضدار کیتحصیلوں کی آرگنائزنگ باڈیز یونٹ سیکٹریریز اورسنیئیر رہنماؤں کا اہم اجلاس زہری حویلی خضدارمنعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیاگیا تلاوت کلام پاک کی سعادت بی این پی عوامی تحصیل خضدارکے آرگنائزر حافظ صادق زہری نے حاصل کی۔

اجلاس میں باری باری پارٹی رہنماؤں تحصیل آرگنائزرنے اپنے کارکردگی رپورٹ ضلع کو پیش کردی۔ اوراجلاس میں بی این پی عوامی کے مرکزی عہدیداروں اورپارٹی کے ضلعی سنیئیر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن کے نام درج ذیل ہیں۔سردارنوازچھانگا، حاجی نورالدین چھٹہ،وڈیرہ عبدالخالق شاہد،حافظ عبدالرازق شاہوانی، میرمختیار ساسولی تحصیل آرگنائزر کرخ، ڈاکٹر محمد رفیق چھٹہ،عبدالغنی، محمد رفیق آخوند، ملک منیرشاہوانی، ذاکر زہری، میرنادرباجوئی، عبدالباری نوتانی،کونسلرجمیل احمد، محمداسحاق گرگناڑی، علی اکبرجاموٹ، میر رفیق بنگلزئی، ماما عبدالزاق ساسولی، غلام حسین چھٹہ، منیراحمد بڈانی،سمیع اللہ موسیانی،نائب محمد اکبرزہری،ٹکری زادہ عیدمحمد شاہوانی، احمد خان نتھوانی، علی احمد،محمد اسلم زہری ودیگر پارٹی رہنماؤں کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اور منعقدہ جنرل باڈی اجلاس کے مہمان خاص بی این پی عوامی کے مرکزی لیبرسیکٹریری میر محمدادریس زہری تھیاجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امورپارٹی یونٹ سازی اور پارٹی کی سہ ماہی کارکردگی پر شرکاء￿ نے روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں پارٹی پالیسی، یونٹ سازی ،پارٹی امور پر اپنے خیالات کااظہار کیاگیا۔

اجلاس میں مقررین نے کہا کہ بی این پی عوامی کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری کیقائدانہ صلاحیتوں بروئے کارلاتیہوئیبی این پی عوامی کو ایک فعال جماعت کے طورپرآگے لے جانے کا تہہ کرلیں اور کارکناں اپنے آپ اتحادواتفاق پیداکرکے پارٹی کو منظم انداز میں فعال بنائیں مقررین نے کہا 8 مئی کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کی تیاریوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اورکہاگیاکہ بی این پی عوامی APC کاحصہ ہے

ریلی میں بھرشرکت کریں گے`اوربی این پی عوامی ضلعی جنرل باڈی اجلاس میں ضلع خضدار میں موجودہ سیاسی صورتحال اور ضلع میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم ایشوز پر بھی تفصیلی غورو غوص کیاگیا،اجلاس میں بی این پی عوامی کے مرکزی لیبرسیکٹریری میر ادریس زہری، ضلعی آرگنائزر منیراحمد زہری، ضلعی ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی، تحصیل آرگنائزر حافظ صادق زہری، سابق سی سی ممبر حاجی نورالدین چھٹہ،سردارنوازچھانگا، میرمختیاراحمد ساسولی، میرنادر باجوئی، ڈاکٹر رفیق چھٹہ، وڈیرہ عبدالخالق شاہد، میر رفیق بنگلزئی، نائب اکبرزہری، رفیق آخوند، حافظ عبدالرزاق شاہوانی، وڈیرہ صاحب خان ڈائینہ، ملک منیرشاہوانی ودیگر پارٹی کے عہدیداروں اور سنیئیر رہنماؤں نے اجلاس میں ضلع اورتحصیلوں کیآرگنائزنگ باڈیز کی کارکردگی کیمتعلق دوستوں کو آگاہ کیااجلاس پارٹی عہدیداروں نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے جلد ہی مرکزی وضلعی قیادت کے ہمراہ تمام تحصیلوں کرخ، نال، زہری، باغبانہ، مولہ، وڈھ کے دورے کریں گے اور پارٹی کی فعالیت و تنظیمی امور پر ضلع اور تحصیل عہدیداروں و کارکنان سے مشاورتی نشستیں کرنے کا فیصلہ کردیاہے۔اجلاس میں تمام عہدیداروں کوضلع بھر میں پارٹی کو مزید فعال ومنظم اور کارکنوں کو متحرک کرنے کافیصلہ ہوا۔ اجلاس میں تمام تمام ضلع وتحصیل عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی لازمی بنائی جائے۔

اور پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر خضدارمنیراحمد زہری ودیگرعہداروں نے کہا کہ غیور عوام کو حقوق دینا بی این پی عوامی کی ہی مثبت سوچ اور پارٹی وڑن ہے

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنان پوری محنت اور لگن سے آئندہ کیلئے بی این پی عوامی کے قائد میر اسراراللہ خان زہری،مرکزی سیکٹریری جنرل سیداکبرشاہ، مرکزی سینیئرنائب صدر ٹکری نذرمینگل، مرکزی ہیومن رائٹس سیکٹریری نوابزادہ میرضیاء￿ اللہ خان زہری ودیگر قائدین کے سیاسی سوچ اورعوامی جدوجہد اور پارٹی قیادت کی مخلصانہ و مدبرانہ عوام دوست اقدامات کو عوام میں عام کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کریں

الحمد اللہ بی این پی عوامی کے قیادت کواپنے کارکنوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ سیاسی میدان میں اپنے مخالفین سے پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرنے کا پوری حوصلہ رکھتے ہیں۔ بی این پی عوامی واحد سیاسی جماعت ہیں جو اپنے کارکنوں کی قدرو قیمت دوسرے پارٹیوں بہترین اوراچھی طرح جانتی ہیاجلاس سے مقررین نے کہا منشیات سے پاک معاشرے کو صاف ستھرارکھنا ہمارے لئے انتہائی اہم ہے آج ہمارے معاشرے کے حالات ایسے ہیں جیسے بظاہر دروازے کی لکڑی اپنے رنگ و روغن کے ساتھ خوبصورت ہے۔مگردیمک اسے اندرسے کھاکرکھوکھلاکردیاہے ہمارے مستقبل کا معمار ہمارے نوجوان ہے۔

لیکن منشیات اورجرائم کی دلدل میں دھنس رہے ہیں نوجوانوں کوغلط معاشرے سے بچانے کیلئیمنشیات جیسے ناسور کا خاتمہ کیاجائیاورمنشیات ایک زہرقاتل ہے ان میں ملوث مافیازکے خلاف کاروائی کاآغاز کریں۔

اجلاس سے مقررین نے کہا خضدارمیں خودساختہ مہنگائی عوام کو بدحال کردیاہے شہرکے ہرجگہ تھوک پرچون کی دکانداروں اور سبزی فروٹ اور قصابوں نے مرضی کا ریٹ مقررکیاہیشہر میں غیرمعیاری ایشیاء￿ کی فروخت اورگرانفروشی عام ہوگیاہے انکے خلاف کاروائی تیزکی جائے اورناقص ایشیائے خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلاس میں مقررین نے کہا ضلع بھرمیں بدامنی بڑھ رہی ہے تحصیلوں میں چوری چکاری ٹارگٹ کلنگ روز بڑھتاجارہاہے اسکی روک تھام انتظامیہ کی فرض عین ہیانتظامیہ لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔خضداراورگردنواع میں چوری کی وارداتیں تیزہوچکی ہے لوگوں کی قیمتی چیزیں موٹرسائیکلوں کو دن دیہاڑے زبردستی چھیناجارہا ہے شریف لوگ اپنے علاقوں میں محصور ہوکررہ گئی ہے بدامنی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے

حکام بالاعوام کوتحفظ فراہم کریں۔اجلاس کے آخر میں ضلعی آرگنائزر خضدارنے تمام تحصیلوں کیآرگنائزنگ باڈیز کو اپنے اپنے علاقوں کے یونٹ سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور یونٹ مکمل کرکے سہ ماہی رپورٹ اگلے ضلعی جنرل باڈی اجلاس میں ضلع کو پیش کریں`۔اورانہیں مزید اجلاس کی توسط سے ہدایت کی ہے

وہ اپنے تحصیلوں میں فعال کرداراداکرکے یونٹ سازی مرحلہ کو مکمل کیاجائے اورآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدارکے منعقدہ 8 مئی 2025 کے احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے قوت کا مظاہرہ کریں مقررین نے مزید کہا بی این پی عوامی کے مخالفین کی منفی چمہ گوئیوں پر کان نہ دھریں اپنے پارٹی قائدین کی پیغام کو گھرگھرگدان گدان اورکوچہ کوچہ پہنچاکرپارٹی دوستی کا ثبوت دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *