|

وقتِ اشاعت :   17 hours پہلے

تربت:  لیویز فورس دشت کھڈان کی کامیاب کارروائی، آواران سے دو ملزمان گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت شے حق حیات کی نگرانی اور ایس ایس ایچ او رسالدار محمد نعیم کی قیادت میں لیویز فورس دشت کھڈان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اہم مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق لیویز فورس نے آواران کے علاقے جھاؤ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مغوی فاطمہ بنت مراد کو بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو مبینہ اغواء￿ کاروں شیر ولد اسماعیل سکنہ بیلہ اور ناصر ولد ساقا سکنہ جھاؤ آواران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *