|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ کے تندورمالکان نے اتوار کو اپنے مطالبات کے حق میں ضیاء الحق کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے

جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الحق ،نور محمد اور محب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے آئے روز تندور پر چھاپے ماکر وہاں کام کرنے والے افراد کو گرفتار تندوروں کو سیل کیا جاتا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں روٹی کا جو نیا ریٹ دیا گیا ہے

وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے ہمیں دیگر صوبوں کی طرح 260گرام کی روٹی 30روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی بغیرکسی تجزیہ کے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا ہے جس سے تندور مالکان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندوروالوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کردی گئی ہے ابتک 100سے زائد تندوروں کو سیل اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

جس کی تندور مالکان مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 100سے زائد تندور مالکان نے نقصان کی وجہ سے تندور ازخود بند کردیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تندوروالوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں

اور سیل تندوروں کو فوری طورپر کھولنے اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور ہمیں 260گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *