کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم ضلع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، لہڑی کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ زیارت، بولان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور بولان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply