|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق تمام آنے اور جانے والی فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ پر موڑ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود (ایئر اسپیس) کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

سعودی ایئر لائن کی اسلام آباد آنے والی پرواز SV 726 کو بھی اسلام آباد کی بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا ہے۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تازہ صورتحال جاننے کے لیے ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔

اسلام آباد ،لاہور ، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو معطل کردیا گیا ۔سول ایوی ایشن زرائع

پاکستان کی ائیرسیپس کو انٹرنیشنل فلائیٹ کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔زرائع سول ایوی ایشن

ائیر سپیس کو ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا

تمام پروازیں منسوخ کردی گئی مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *