|

وقتِ اشاعت :   20 hours پہلے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلی ٰبلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا،

بھارتی کی جانب سے ایئر اسٹرائیک نہیں بلکہ بزلانہ عمل ہے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سب سے پہلے ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ، بھارتی کی جانب سے ایئر اسٹرائیک نہیں بلکہ بزلانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے اندھیری رات میں بزدلانہ وار پر کرارہ جواب دیاجسے بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے گرانے اورعسکری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے پراک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ :قوم متحد ہے ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرکھڑی ہے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

نواب ثناء اللہ زہری نے بھارتی حملے میں 26بے گناہ افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کااظہارکرتے ہوئے شہدا کے خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *