|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ:  صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں نہتے اور معصوم پاکستانی شہریوں پر حملے کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بھارت کی بزدلی اور جنگی جنون کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی فوج کو عقیدت بھی پیش کی جس طرح انہوں نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور انکے رافیل طیاروں کو زمیں بوس کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ حالیہ کارروائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں معصوم جانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح شہری آبادی پر حملہ کرنا ایک کمزور اور شکست خوردہ ذہنیت کی علامت ہے۔

صوبائی مشیر کھیل و آمور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور م سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی ان اشتعال انگیز دہشت گردانہ کارروائیوں کا سخت نوٹس لیں اور اسے قانون و انصاف کے دائرے میں لایا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

محترمہ مینا مجید بلوچ نے شہید ہونے والے معصوم پاکستانی شہریوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا عزم دہرایا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *