|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے لاکھوں کی تعداد مین افغان مہاجرین کی موجودگی کی وجہ سے بلوچستان سماجی اور معاشی مسائل سے دوچار ہوتا جا رہا ہے افغان مہاجرین صرف بلوچستان کیلئے نہیں بلکہ پورے بلوچستانیوں کیلئے مسائل کا سبب بن رہے ہیں بلوچستان کی معیشت پر بھی بوجھ ہیں بلوچستان کے عوام 30سالوں سے مہمان نوازی کر رہے ہیں اب افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں جعلی شناختی بنا کر مہاجرین کو ملکی شہریت دی جا رہی ہے مہاجرین کی وجہ سے کلاشنکوف کلچر ‘ انتہاء پسندی جیسے منفی رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے ان تمام مسائل کو ملحوظ خاطر رکھ کر مہاجرین کو جاری کئے گئے شناختی کارڈز منسوخ اور انتخابی فہرستوں سے نام نکالے جائیں انہوں نے کہا کہ30لاکھ افغان مہاجرین اپنے برے حالات ہونے کے باوجود اپنے گھروں میں عزت و احترام کے ساتھ پناہ دی آج افغان مہاجرین کی وجہ سے بلوچ اقلیت میں تبدیل ہو رہے ہیں جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا شناختی کارڈ ز کا اجراء غیر ملکیوں کیلئے کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں مہاجرین کی وجہ کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔