|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتا ل پہنچادی جن کی شناخت عبدالرزاق اور مہراللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *