|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

تمپ : گورنمنٹ مڈل اسکول کوہاڈ میں شدید گرمی، بچہ بے ہوش، والدین میں تشویش، گورنمنٹ مڈل اسکول کوہاڈ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں فیصل نامی ایک بچہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔

اس واقعے کے بعد والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

تربت سمیت تمپ میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث طلبہ و طالبات لْو کی زد میں آکر نڈھال ہو جاتے ہیں اور شدید تکلیف کا سامنا کرتے ہیں۔

والدین اور اساتذہ نے وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، کمشنر مکران اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات فوری طور پر شروع کی جائیں تاکہ بچوں کی صحت محفوظ رہ سکے۔

دوسری جانب تمپ میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے جب کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے گرمی سے بچاؤ کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ تحصیل تمپ کے بیشتر اسکولوں میں سولر سسٹم تک موجود نہیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات گرم پانی پینے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *