کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز خان بگٹی کا اپنے دورے واشک کے اعلانات پر عمل درآمد ،بسیمہ اور ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلانے کا نوٹیفکیشن ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے حوالے کر دیا۔
ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ھیکہ وزیراعلی بلوچستان نے واشک کا دورہ کرکے واشک کی پسماندگی کو دیکھا اور واشک میں منعقدہ جلسے میں جو اعلانات کئے
ان پر عمل درآمد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے بسیمہ اور ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلانے کے نوٹیفیکشن اس کی کڑی ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیراعلی بلوچستان کے دیگر اعلانات پر بھی اسی طرع عملی عملدرآمد ہو گا حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع واشک کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہے
آج الحمد اللہ بسیمہ اور ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنا ہماری محنت و جہدوجہد ہے جو کسی پر احسان نہیں بلکہ بطور نمائندہ ہمارا فرض ہے بسیمہ و ماشکیل کو میونسپل کمیٹء کا درجہ دلانا ہمارا دیرینہ خواب رہا ہے جو اللہ پاک نے پوری کر دی
Leave a Reply