|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

ؔکوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اختلاف رائے کا احترام انسانی معاشرے کا حْسن ہے پاکستان میں مذہبوں اور قوموں کے اعتبار سے تنوع ہی ہماری طاقت ہے.

ایک ہی ملک کے اندر رہتے ہوئے ہمیں اکثریت یا اقلیت کی ترجمانی کرنے کی بجائے تمام شہریوں کے برابر کے حقوق و اختیارات کی پاسداری کو یقینی بنائیں پاکستان اور بلوچستان میں تمام اقلیتوں کی زندگی کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ بھی آپ ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور سنجے کمار, نسیم الرحمٰن ملاخیل اور مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے اسکالرز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے.

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بین المذہب ہم آہنگی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین ہی پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور اظہار رائے کا حق دینے کا ضامن ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنے سیاسی اکابرین سے یہی سیکھا ہیں کہ ہم رنگ، مذہب اور نسل کی بنیاد پر کسی سے دوستی یا دشمنی نہیں کرتے.

آج کے نفسانفسی کے دور میں، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ اسلئے مختلف مذاہب کے سرکردہ افراد پر اخلاقی فریضہ بنتا ہے آپ معاشرے میں رواداری، ہمدردی اور حب الوطنی کو فروغ دینے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر شخص کا احترام ہو. انہوں نے کہا کہ سردست ملک وصوبے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے بھائی چارے، اختلاف رائے کا احترام، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *