|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

کوئٹہ/اسلام آباد:  ایمان پاکستان تحریک کے چیئرپرسن رکن صوبائی اسمبلی، معزز میڈم فرح عظیم شاہ نے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل عاصم منیر کو عظیم ترین عسکری اعزاز، یعنی فیلڈ مارشل کے باوقار، تاریخی اور غیرمعمولی عہدے پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تہنیت و تبریک پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: یہ لمحہ نہ صرف پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ ہے بلکہ یہ ہماری قومی خودمختاری، استحکام اور دفاعی صلاحیتوں کی شاندار علامت بھی ہے۔

جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت، استقامت، اصول پسندی اور حب الوطنی نے پاک فوج کو ایک ایسی سمت عطا کی ہے جو پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمتِ عملی اور قومی مفادات کی حفاظت پر مرکوز ہے۔

ان کی ترقی فیلڈ مارشل جیسے اعلی و منفرد رینک پر دراصل اس بے مثال خدمت کا اعتراف ہے جو انہوں نے ملک و ملت کے لیے انجام دی ہے۔

“میڈم فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نہ صرف عسکری میدان میں ایک کہنہ مشق اور مدبر سپہ سالار ہیں بلکہ ان کی روحانی، اخلاقی اور فکری قیادت نے ملک کے نوجوانوں، افواج اور عوام کو ایک نئی ولولہ انگیز امید عطا کی ہے۔

ان کا ویژن، جو قومی سلامتی، جیو اسٹریٹیجک مفادات، دہشت گردی کے خاتمے، اور علاقائی امن کے قیام پر مبنی ہے، پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار ریاست بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا: “میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی جنرل عاصم منیر صاحب کو صحت، حوصلہ، حکمت اور بصیرت عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو اسی جذبے اور اخلاص سے نبھائیں جو ان کا خاصہ رہا ہے۔ قوم ان پر فخر کرتی ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر سمجھتی ہے۔

“میڈم فرح عظیم شاہ نے اس موقع پر پوری قوم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے، اور ہمیں اپنی افواج کی قربانیوں، عزم اور حب الوطنی کو سلام پیش کرنا چاہیے۔”*

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *