|

وقتِ اشاعت :   15 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی نے خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعہ میں معصوم بچوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار حملہ انسانیت سوز اور دلخراش واقعہ ہے

معصوم بچوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانا بد ترین عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس دلخراش واقعہ نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری قوم کو رنجیدہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خضدار دھماکے میں بچوں کی شہادت پر دلی افسوس ہو اایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس المناک واقعہ نے دلی طور پر رنجیدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کے لئے ایک صبر آزما وقت ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *