کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں چھ بچوں سمیت آٹھ افراد کی شہادت دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ ہے ، دہشتگردوں نے بھارتی ایماء پر بچوں پر حملہ کرکے جنگ اور انسانیت کے اصول پامال کردیے،
حملے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
یہاں جاری کردہ ایک مذمتی بیان میر نصیر مینگل نے کہا کہ بچوں کی کوئی سرحدیں نہیں کسی بھی تنازعہ یا جنگ میں بچے ہمیشہ سے مبرا ہوتے ہیں
خضدار میں اسکول بس کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی اور سفاکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا اور یک زبان ہو کر پیغام دینا ہوگا معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوس ناک ہے اس عمل میں ملوث عناصر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کے ذریعے بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان تمام ثبوتوں کے ساتھ عالمی میڈیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے عالمی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کی اس دراندازی اور دہشت گردوں کی کھلی حمایت کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ خضدار بم دھماکے میں شہداء اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دکھ کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
Leave a Reply