|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

خضدار:خضدار میں معصوم بچوں پر حملہ بھارت کا بزدلانہ فعل اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ہے ثبوت ہے، بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے وفاقی وزیر صنعت و تجارت جام کمال خان عالیانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی و صوبائی حالیہ صورتحال پاک بھارت کشیدگی معرکہ حق کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کے جراتمندانہ فیصلوں اور اقدامات کو سراہا ۔

اس موقع پر انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خاتمے سمیت صوبے میں ترقی و خوشحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔

جام کمال خا ن اور میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں معصوم بچوں پر حملے کو بزدلانہ اور بھارتی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *