کولپور عوامی محاذ نے اپنے ایک بیان میں شدید گرمی میں کولپور فیڈر پر بجلی کی ایک ہفتے سے مسلسل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو کولپور فیڈر کا ایس ڈی او بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کی انتہاء کو پہنچ گیا ہے
موصوف زرعی ٹیوب ویلوں کو بلیک میل کرنے کے لئے اضافی رقم نہ ملنے پر پورے فیڈر کا بجلی بند کر رکھا ہے جس سے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
کیسکو ایس ڈی او کے بارہا نوٹس میں لانے اور عوامی احتجاج کے باوجود کولپور فیڈر پر بجلی بحال نہیں کی جارہی ـ
کولپور عوامی محاذ نے ایک مرتبہ پھر کیسکو کے اعلی حکام اور بلوچستان ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فراہمی کو ممکن بنا کر عوام کے مشکلات میں کمی کی جائے ۔
Leave a Reply