کوئٹہ : قلعہ عبداللہ کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تصادم کی اطلاع ملتے ہی
مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا اسسٹنٹ کمشنر گلستان عزیز کاکڑ کا کہنا ہے کہ تحصیل گلستان میں ایک قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا
جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک شناخت حضرت کے نام سے ہوئی ہے تاہم دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے
Leave a Reply