|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2016

اسلام آباد : بی این پی عوامی کے سینیٹر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہیے پھر دوسرے لوگوں کا ، ملک سے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے وزیراعظم کے اوپر لگے ہوئے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ وہ ملک کے سربراہ ہیں اس کے بعد تمام ان لوگوں کا احتساب ہونا ناگزیر ہے جو کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں وزیراعظم کے احتساب میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے باقی لوگوں کا بھی احتساب ان کے بعد ہونا چاہیے