|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2025

کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز بلوچستان گرینڈ الائنس کی حمایت میں مکمل تالا بندی کی گئی ،

کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا اور ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئیاحتجاجی ریلی آرٹس فیکلٹی کے کیفے ٹیریا سے شروع ہوئی اور سائنسی فیکلٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے ہوتے ہوئے واپس کیفے ٹیریا پہنچی اور ایک دھرنے کی صورت اختیار کی دھرنے سے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے کئی رہنمائوں نے خطابات کیے۔اپنے خطابات میں انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے راہنماں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارنے، ان کو گرفتار کرنے،

گرینڈ الائنس کے پر امن احتجاج پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنے کی پر زور مذمت کی انہوں نے صوبائی حکومت سیزور مطالبہ کیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے راہنماں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارنے بند کردے الائنس کے اسیر راہنماں کو فوری طور رہا کردے حسب وعدہ الائنس کے مطالبات تسلیم کردے بلوچستان کے تمام یونیورسٹیوں کے مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے مطلوبہ رقم مختص کردے

بلوچستان کے یونیورسٹیز کے اساتذہ آفیسران اور ملازمیں کے منظور شدہ الاونسز کی غیر قانونی کٹوتیوں کا نوٹیفیکیشن فورا واپس لے انہوں نے واضح کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے اپنی تعلیم دشمن پالیسی ترک نہ کی تو ہم پر امن اور قانونی جدوجہد کو مزید وسعت اور طول دینے پر مجبور ہونگے۔