|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2016

کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی چیپٹرکے صدر جواد محمد بلوچ نے جرمنی کے حکمرا ن جماعت کے رہنماء اور رکن جرمن پارلیمنٹ ماران ویڈٹ سے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کے بارے میں آگاہی دی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جواد محمد نے جرمن رہنماء سے ملاقات میں انہیں بلوچستان کے سنگین صورت حال اور خاص طور انسانی حقوق کے حوالے سے فورسز کی پامالیوں کے حوالے سے بریف کیا ساتھ میں افغانستان اور دیگر ممالک میں دربدر بلوچ مہاجرین کی صورت حال اور انہیں نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے بھی جرمن رکن پارلیمان کو آگاہ کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ جرمن رہنماء سے بی آر پی کے نمائندے کی ملاقات بہت مثبت رہی جرمن رہنماء نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر ان کی پہلے سے نظر ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس مسلے کو جرمن پارلیمان میں اٹھائیں گے اور جرمن حکومتی نمائدگان کو بلوچستان پر ایک واضح پالیسی مرتب کرنے کیلئے سفارشات پیش کریں گے۔