|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2025

تربت : گوگدان میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ، تین نوجوان حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل۔

تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے محمد عمر دشتی کے گھر پر چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر ان کے نواسہ یحیٰی ولد وحید احمد اور ایک مہمان شیرجان ولد محمد انور کو حراست میں لے لیا گیا

جب کہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران قریبی گھر سے واپس جانے والے بلال عزیز ولد حاجی عبدالعزیز نامی نوجوان کو بھی حراست میں لیا گیا۔