کوئٹہ: بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او خاران محمد قاسم شہید ہوگئے ،
ایس ایچ او ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردیپولیس حکام نے بتایا کہ خاران میں کوئٹہ روڈ پر اسپتال کے سامنے ایس ایچ او خاران سٹی محمد قاسم ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے
کہ موٹرسائیکل پر سوارمسلح افراد نے ایس ایچ او خاران سٹی محمد قاسم پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ، تاہم فائرنگ سے دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے،جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ان کی میت سول اسپتال خاران منتقل کردی گئی۔
پولیس اور ایف سی نے شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔