کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کی حدود سے پولیس آفیسر لاپتہ ، سیکورٹی فورسز نے تلاش شروع کردی ۔
سیکورٹی فورسز ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ایس ڈی پی او نوشکی محمد یوسف ریکی لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی گزشتہ شب نوشکی سے مستونگ کی جانب آرہے تھے جس کے بعد سے ان کا موبائل فون بند اور رابطہ منقطع ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے لاپتہ آفیسر کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔