کوئٹہ: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، کیونکہ شدت پسند اپنے انتہاپسندانہ رویوں سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمیشہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کے بقول، “جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا، وہ کہیں محفوظ نہیں رہ پائے گا۔”
سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ پاکستان کا دائرہ کار کابل اور جلال آباد تک ہے، اور ملکی سلامتی کے دفاع کے لیے فورسز مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “ہماری فورسز وطن کی بقا کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔”