|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2025

تربت:وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی وفاقی وزراء کے وفد کے ہمراہ تربت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی وفد نے وزیراعظم کا خصوصی پیغام لیکر 27ویں آئینی ترمیم کے حمایت کے حوالے سے مذاکرات کیئے جو کافی دیر تک جاری رہے اور اس پر حمایت کی درخواست کی جس پر حتمی رائے قائم نہ ہو سکا۔ واضح رہے نیشنل پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہوئی ہے۔

وفد میں وفاقی وزراء طارق فضل چودری اور رانا ثناءاللہ تھے جب کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی، سینیٹر جان محمد بلیدی، ایم این اے پھلین بلوچ، ایم پی ایز خیر جان بلوچ، رحمت صالح بلوچ، سابق سینیٹر کہدا اکرم دشتی، حاجی فدا حسین دشتی، میر حمل بلوچ، واجہ ابوالحسن، ڈاکٹر نور بلوچ، محمد جان دشتی، مئیر کیچ بلخ شیر قاضی، بجار بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔