|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2025

گوادر یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، گوادر یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر رابعہ اسلم، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی لیکچرر محترمہ شہناز نور اور فنانس ڈائریکٹر رحمت اللّٰہ (سیکریٹری اجلاس) کےعلاوہ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کا نمائندہ بشیر آحمد ، نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ارسلان مجید اور گورنر سیکرٹریٹ سے حافظ نور نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے مالی و انتظامی امور پر غور کیا اور متعدد اہم نکات کی منظوری دی، جن میں 15 مئی 2025 کو منعقدہ چھٹے اجلاس کی کاروائی اور اس پر عملدرآمد رپورٹ کی توثیق، مالی سال 2024-25 کے اخراجات کی منظوری، شامل تھے۔

 


مزید برآں، کمیٹی نے کنٹریکٹ اساتذہ کے لیے نظرثانی شدہ پیکیج، مستقل ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025، اور ایم ایس/ایم بی اے پروگرامز کی فیس کی منظوری دی۔


اجلاس میں اراکین نے یونیورسٹی کے مالی نظم و نسق کو مزید مضبوط بنانے، غیر ضروری اخراجات مین کمی لانے اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پائیدار حکمتِ عملی اپنانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ ممبران نے بجٹ تخمینہ 2025-26 کے لیے بھی تجاویز دیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اس موقع پر کہا کہ مالی نظم و ضبط، تعلیمی معیار میں بہتری، اور ملازمین کی فلاح و بہبود یونیورسٹی آف گوادر جیسے نئے ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر تین چار سال کے انتہائی کم مدت مین قابل ذکر ترقی کی ہے۔


انہوں نے کمیٹی کے تمام اراکین کی قیمتی آراء اور محکمہ خزانہ، گورنر سیکرٹریٹ، اور ایچ ای سی کے نمائندگان کی شرکت اور ان کی قیمتی آراء کو سراہا۔