|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2025

میر کلمتی انٹرایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اسپورٹس فیسٹیول 2025، جو GDA پبلک ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک ہفتے سے جاری تھا، جس میں جامعہ گوادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

فٹبال کے فائنل میچ میں جامعہ گوادر نے گورنمنٹ جدید ہائی اسکول کو 1–5 کے واضح مارجن سے شکست دے کر فٹسال چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ ٹیم نے پورے میچ میں بہترین حکمتِ عملی، مضبوط رابطہ کاری اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

 

بیڈمنٹن میں زبیر احمد نے بہترین اور پُراعتماد کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹیبل ٹینس میں شیریار نیاز نے جامعہ گوادر کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، تاہم ایک سخت مقابلے کے بعد وہ GDA پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کے کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے تمام کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے نظم و ضبط، مہارت اور جذبے کے ساتھ جامعہ کا نام روشن کیا ہے۔

 

ڈائریکٹر اسپورٹس صغیر نسیم نے بھی ٹیموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور جذبۂ مسابقت کو سراہا۔ جامعہ گوادر کی یہ کامیابیاں اس کے اس عزم کی عکاس ہیں کہ وہ طلبہ کی ہمہ جہتی تربیت، کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں میں مسلسل بہتری کے لیے کوشاں ہے۔