|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2016

لاہور : ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر ڈیرن سیمی نے رمضان المبارک کے مقدس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ویسٹ انڈین کھلاڑی نے نہ صرف انگلش بلکہ پشتو زبان میں بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈین کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے خصوصی طور پر پشتو زبان بھی سیکھتے رہے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔ ترجمہ: میری جانب سے تمام مسلمانوں کو رمضان کے برکتوں والے مہینے کی مبارکباد۔ اللہ پاکستان اور خاص طور پر پشتون لوگوں کے امن اور خوشحالی نصیب کرے، آمین۔