کوئٹہ+ڈیرہ مراد جمالی : مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ کشور احمد جتک کے گاؤں پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ واٹر کورس تعمیر کرنے والے مزدوروں پر مسلح افراد کی فائرنگ تین مزدور جابحق ایک شدید زخمی ہوگیا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ کشور احمد جتک کے گاؤں گوٹھ وڈیرہ شکر خان جتک میں مزدور واٹر کورس کی تعمیر میں مصروف تھے کہ 125موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین مزدور مجاہد چاچڑ بشیراحمد چاچڑ جن کا تعلق لاڑکانہ کریم بخش مینگل کا تعلق جیکب آباد سے بتایا گیا موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے مزدور منظور احمد جتک کا تعلق ڈیر ہ مراد جمالی سے ہے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مقتولیں نعشوں کی ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا ایس ایچ او منجھو شوری غلام مصطفی جھڈیر کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے تاہم نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ کشور احمد جتک کے شوہر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی وڈیرہ احمد نواز جتک نے کہاکہ اس سے قبل بھی ہمارے گاؤں میں دہشت گردی کرتے ہوے ترقیاتی منصوبوں کو بم دھماکہ سے اڑیا گیا تھا ترقیاتی منصوبے کرانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی اطلاع صوبائی حکومت سیکریڑی داخلہ کو بھی گئی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی کے گاؤں میں اتنا بڑا واقعہ رونما ہوا ہے ڈی پی او نصیرآباد روزہ رکھ کر سویا ہوا ہے جو نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کوئی پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے ،علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی جس کی شناخت داؤد خان کے نام سے کی گئی لاش کو ضروری کاروائی کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیامقتول کو سر اورپاؤں میں گولیاں مار کرقتل کردیاگیاتھا مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے۔