لاہور: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے آفیشل بلاگ پوسٹ میں کہا اگر ان کی آمدنی بھی انتہائی غربت میں رہنے والے افراد جتنی ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کر کے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔ بل گیٹس نے تخمینہ لگایا کہ مرغیوں کی لاگت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں 5 ڈالرز کے لگ بھگ ہوتی ہے تو روزانہ کے دو ڈالرز کو خرچ کرکے وہ ایک ماہ میں 12 مرغیوں کو خرید لیتے۔ کہتے ہیں چند ماہ بعد ان کے پاس درجنوں مرغیاں ہوتیں جو کہ پیسہ کمانے کی ہوتیں اور انہیں بہت زیادہ آمدنی کے ساتھ غربت کی لکیر سے باہر نکال کر درمیانے طبقے کے باسی بن جاتے۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں ہیفر انٹرنیشنل کے ساتھ اپنی حال ہی میں کی جانے والی شراکت داری کی جانب اشارہ کیا جو دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے لیے لائیو اسٹاک کا عطیہ مستحق گھرانوں کو فراہم کرنے والی فلاحی تنظیم ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ ہماری فاﺅنڈیشن مرغیوں کے ذریعے سب صحارا افریقہ کے 30 فیصد دیہی خاندانوں کی مالی حیثیت میں بہتری لانا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا مرغیاں غریب خاندانوں کی آمدنی میں ڈرامائی اضافہ کے لیے ایک سستا اور آسان ذریعہ ہے کیونکہ ان پرندوں کی فروخت یا گوشت کے لیے کھایا جا سکتا ہے ۔ بل گیٹس کے مطابق مرغیوں کی افزائش نسل تیزی سے ہوتی ہے لہذا کوئی بھی سرمایہ کاری زیادہ منافع کے لحاظ سے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔