|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2016

دبئی:  سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں پاناما لیکس، ٹی او آرز اور بجٹ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خورشید شاہ نے ٹی او آرز اور پاناما لیکس کے معاملے پر آصف زرداری کو بریفنگ دی۔ آصف زرداری نے پاناما لیکس اور ٹی او آرز پر خورشید شاہ کو گائیڈ لائن دی۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کو نظر انداز نہ کرے۔ پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کرے۔ خورشید شاہ نے بجٹ سے متعلق بھی سابق صدر کو بریفنگ دی۔