|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2016

یورو فٹبال چیمپیئن شپ 2016 کےمیزبان فرانس نے افتتاحی میچ میں رومانیہ کو شکست دے دی ہے۔

حکومت نے ٹورنامنٹ کے موقعے پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں اور ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلوں کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے خبردار کیا تھا کہ یورو فٹبال چیمپیئن شپ 2016 کو احتجاجی مظاہروں کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ جمعے کو یورو 2016 کا افتتاحی میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ٹرین ڈرائیوروں نے پیرس کے باہر سے سٹیڈیم فرانس آنے والی ریلوے لائن کو بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس کو دہشت گردی کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ جمعے کو پیرس میں کھیلے جانے والے میچ میں رومانیہ کے ایک گول کے مقابلے میں فرانس نے دو گول سکور کیے۔