|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2026

ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمدایوب مر یا نی، سینئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ، نا ئب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ و دیگر نے کو ئٹہ کے مرکزی علا قے لیاقت بازارمیں حلیم پلازہ میں آتشزدگی کے باعث تاجروں کو ہو نے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت وقت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ تا جروں کے نقصانات کی تلا فی کے لئے ما لی معاونت کا اعلان کریں۔

 

اپنے جا ری کر دہ بیا ن میں انہوں نے کہا ہے کہ صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے وسطی علا قے لیا قت با زار میں حلیم پلا زہ میں آ تشزدگی سے وہاں مو جو د دکانوں میں کروڑوں روپے کے کمپیوٹرز، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر قیمتی سامان جل خاکستر ہو گئے ہیں ناصرف تاجروں کو کروڑوں روپے کا بھاری نقصان پہنچا ہے بلکہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ایوان صنعت و تجارت واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کر تا ہے کیو نکہ یہ سانحہ تاجر برادری کے لیے زبردست مالی صدمہ ہے۔ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرین تاجروں کو معاوضہ دے اور ان کے کاروبار کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ حالات کا جائزہ لیا جائے تا کہ نقصانات کی چھان بین ہو اور تاجروں کو مالی امداد دی جائے تاکہ وہ دوبارہ کاروبار شروع کر سکیں۔