|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2016

یوروکپ 2016 کےگروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔

ویلز نے پہلے ہاف میں گیرتھ بیل کے عمدہ گول کی بدولت برتری حاصل کر لی تھی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں اور جیمی وارڈی اور ڈینیل سٹریج کو میدان میں اترا۔ جیمی وارڈی اور ڈینیل سٹریج نے ایک گول گول کر کے انگلینڈ کے لیے میچ جیت لیا۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ نے ٹیم مجموعی طور پر کھیل پر اپنا غلبہ برقرار رکھا اور متعدد بار ویلز کے گول پر حملےکرنے کی کوشش کی لیکن ویلز کے دفاعی حصار کو توڑنے میں کامیاب نہیں رہے۔ جیمی وارڈی نے دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں گول کر کے ویلز کی برتری ختم کر دی۔ جب میچ اضافی منٹوں میں پہنچا تو ڈینیل سٹریج نےگول کر کے انگلینڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔جیمی وارڈی نے دوسرے ہاف کے شروع میں گول ویلز کی برتری ختم کر دی ویلز اور سپین کے مشہور کلب ریال میڈرڈ کے مشہور سٹرائیکر گیرتھ بیلز نے ویلز کو 58 برس بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ یورو کپ 2016 کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں ویلز نے مجموعی طور پر گیارہ گول کیے جن میں سے سات صرف گیرتھ بیل نے کیے تھے۔ یوورکپ کے پہلے میچ میں ویلز نے سلواکیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا تھا۔ اس میچ میں گیرتھ بیلز نے ایک گول سکور کیا تھا۔ انگلینڈ کے کوچ نے گول کی تلاش میں اٹھارہ سالہ نوجوان مارکس ریشفورڈ کو میدان میں اتار دیا ہے۔ مارکش ریشفورڈ نے حالیہ انگلش پریمئیر لیگ سیزن میں مانچسٹر یونائٹیڈ کی جانب سے کھیلتے ماہرین کو متاثر کیا۔