|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2016

کوئٹہ : آواران میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر قاتلانہ حملے میں بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے کالار میں رات گئے مسلح افراد نے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر عبدالصمد کے گھر پر اچانک حملہ کردیا۔ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں عبدالصمد نے بھی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں عبدالصمد اور اس کا نو سالہ بیٹا زاہد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت جلال ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول عبدالصمد کا تعلق پہلے کالعدم تنظیم سے تھا اور انہوں نے حال ہی میں سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر کالعدم تنظیم سے تعلق منقطع کردیا تھا۔ دریں اثناء نظرآباد اور سرنکن میں فورسز کی کاروائی، ایک شخص جان بحق ،6گرفتار۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے تحصیل تمپ کے علاقے نظر آباد کو گھیرے میں لے کر ایک گھر کا محاصرہ کیا جہاں پر فائرنگ کے تبادلے میں جلیل جان محمد ولد حبیب جان بحق ہوگیاجبکہ فورس نے سرچ آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کرلیا ۔