کوئٹہ : یورو کپ 2016میں شامل آسٹریا میں ایک ایسا کھلاڑی بھی شامل جس کا تعلق پاکستان سے جوڑا جاسکتا ہے ۔ 29سالہ اسٹرئیکر رابن رافیل ادکوٹے کی پیدا ئش پاکستانی ہے ، وہ 6جون 1987ء کو پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں پیدا ہوئے رابن کے باپ کا تعلق نائیجیریا سے تھا اور اس کی ماں کا وطن آسٹریا سے۔ یہ جوڑا سرکاری فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھا جہاں رابن اوکوٹے کی پیدائش ہوئی، ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی (فیفا) کے قوانین کے مطابق رابن اوکوٹے پاکستان، نائیجریا اور آسٹریا تینوں ممالک کی نمائندگی کا حقدار ہے تاہم اوکوٹے نے اپنی والدہ کے ملک آسٹریا نمائندگی کا فیصلہ کیا۔ اوکوٹے نے اپنے فٹبال کیرئیر کا آغاز 4سال کی عمر میں اسپین کے شہر بارسلونا سے کیا۔ فیفا میگزین کو اپنے ایک انٹرویو میں اوکوٹے نے کہا کہ میں جہاں رہتا ہوں اور جہاں میرے بہت سے دوست رہتے ہیں وہ ملک آسٹریا ہے اس لئے میں اپنے آپ کو آسٹرین سمجھتا ہوں، انہوں نے اپنی قومی انڈر 19ٹیم کی 2005ء سے 2006ء تک 13بار نمائندگی کی۔ انڈر 20ٹیم کی 9بار، انڈر 21ٹیم کی 7بار نمائندگی کی۔ وہ 2008ء سے مسلسل سینئر قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور اب تک 10انٹرنیشنل میچز میں 2گول بھی کرچکے ہیں۔ اوکوٹے نے فیفا انڈر 20ورلڈ کپ میں بھی آسٹرین ٹیم کی نمائندگی کی۔ آسٹرین ٹیم یوروکپ کے گروپ ایف میں شامل ہے جہاں اس کے حریفوں میں ہنگری، آئس لینڈ اور پرتگال کی ٹیمیں شامل ہیں پہلے میچ میں آسٹریا کو ہنگری نے 2-0سے شکست ہوئی دوسرا میچ آسٹریا ہفتہ 18جون کو پرتگال کے خلاف اور آخری میچ 22جون کو آئس لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ بشکریہ نوائے وقت اور اسحاق بلوچ