|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2016

کابل : امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے یہ فیصلہ کیا کہ افغانستان کی دفاع اور سلامتی کیلئے اس کو عنقریب 15ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی جائے گی، یہ رقم 2020تک فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں نیٹو ممالک کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ دارسا میں ہوگا، جس میں یہ باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا کہ افغانستان کی زبردست طریقے سے فوجی امداد کی جائے تاکہ وہ طالبان کی بغاوت وعسکری سرگرمیوں کا بھر پور مقابلہ کر سکے، امریکہ اس فنڈ میں 10ارب ڈالر دے گااور باقی 15ارب نیٹو اتحادی دیں گے، نیٹو ممالک 352000افغان مسلح افواج کی ضروریات پوری کریں گے تاکہ خطے میں استحکام رہے ، نیٹو ممالک کو یقین ہے کہ صدر اشرف غنی اس فنڈ کی حفاظت کریں گے اور اس میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے ، نیٹو ممالک سے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ وہ افغانستان میں 9000فوج رکھیں گے لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس میں کتنے امریکی ہوں گے