|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو عالمی امن اور سلامتی کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے داخلی معاملات میں کھلے عام مداخلت پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ ایرانی عوام کے اپنے سپریم لیڈر کا انتخاب کے حق اور فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو غیر قانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو تباہ اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے سیاسی نظام اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی، اس کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اس کے سماجی نظام کو گرانے کی کھلی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس طرح کے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے، انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *