کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نوشکی اور زہری میں کرفیو و ماہ صیام میں مکمل لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر سفری پابندیاں، نوشکی، زہری میں لاک ڈاؤن،عید کی آمدکے موقع پر عوام کو ذہنی کوفت سے دوچار کرنے کی بجائے انہیں ریلیف دیا جائے کیونکہ پہلے ہی نوشکی، زہری کے غیور عوام مسائل سے دوچار ہیں
کرفیو اور غیر معمولی حالات میں وہاں کے عوام کو کھانے پینے کی اشیا، ادویات سمیت دیگر ضروریات زندگی کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ نوشکی، زہری کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے ان کے املاک کو مسمار کرنے کا عمل ترک کرے تاکہ وہاں کے عوام اشیاخوردونوش، ادویات کے حصول کیلئے بلاخوف و خطر آ جا سکیں بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جماعت ہونے کے ناطے عوام پر جاری مظلوم، ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی پارٹی بارہا یہ واضح کرتی آئی ہے کہ بلوچ و بلوچستانی عوام کے جمہوری آواز کو زیر کرنے،عوامی رائے کو بزور طاقت کو پامال کرنے، لوگوں کو لاپتہ کرنے، مظالم کے پہاڑ توڑنے اور فارم 47کے ذریعے من پسند افراد کو بلوچستانی عوام پر مسلط کرنے سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا جو کہ آجسب کے سامنے عیاں ہے
فارم 47کی حالیہ حکومت میں جتنے نقصانات بلوچستانی عوام کو اٹھانے پڑے پہلے ان کی مثال نہیں ملتی اشتعال انگیز بیانات، منفی پروپیگنڈہ، قبائلی روایات کو پامال کرنے، سیاسی قائدین پر جھوٹے مقدمات اور غیر یقینی کی صورتحال سے ہر بلوچستانی مسائل کا شکار ہے جو کہ کسی صورت درست اقدام نہیں بیان میں ایک بار پھر کہا گیا کہ انتظامیہ نوشکی، زہری کے عوام کو اشیاخوردونو ش،طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیاضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے-
Leave a Reply